اڈیشا کے معروف افسانہ نگارام۔اے ۔احدکی یاس میں - منیراحمدجامی

Post Top Ad

www.maqbooliya.com

Wednesday, March 25, 2020

اڈیشا کے معروف افسانہ نگارام۔اے ۔احدکی یاس میں

اڈیشا کے معروف افسانہ نگارام۔اے ۔احدکی یاس میں 

تعزیتی جلسہ

ایم۔اے۔احد اڈیشا کے ایک معروف افسانہ نگار تھے جو گزشتہ ۱۳؍جولائی
۲۰۱۹ ؁ء کو داغِ مفارقت دے گئے۔اڈیشا میں افسانہ نگار معدودے چند ہی ہیں۔ایسے میں موصوف کی رحلت بلا شبہہ افسوس ناک ہے۔یوں تو ان کے افسانے ہندوستان کے مقتدر جرائد میں تسلسل سے شائع ہوتے رہے تھے مگر صرف ایک ہی افسانوی مجموعہ ’’سیپیاں‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا اور ادبی حلقوں نے اس کی بے حد پذیرائی کی تھی۔اس ضنمن میں افسوس کی بات یہ کہ وہ جس پذیرائی کے مستحق تھے اڈیشا والوں نے  ان کی زندگی میںانھیں وہ مقام نہیں دیا۔
اردو سرکل بھوبنیشور نے ان کی یاد میں ایک تعزیتی جلسہ گزشتہ ۲۷؍جولائی کوستیہ نگر مسجد ہال میں منعقد کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔اس جلسے کی ابتدا مولوی سید فضلِ الٰہی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی۔پھر قدرت علی قدرتؔ نے بارگاہِ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کیے۔ان کے بعد ادارہ کے سکریٹری سید برکت علی تنویر نے مرحوم کی حیات وخدمات کا مختصر سا جائزہ پیش کیا۔مرحوم کے داماد سابق ڈپٹی گورنرRBIنے اپنے سسر مرحوم کے افسانوی مجموعہ’’سیپیاں‘‘میں شامل ایک افسانہ’’گھر‘‘ کا اڑیا ترجمہ پڑھ کر سنایا اور اردو فسانے کو سید نور الٰہی ناطق نے ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔پھر اپنے دو تعزیتی قطعات بھی پیش کیے۔معروف شاعر‘ادیب ونقاد احسن امام احسن نے مرحوم کی افسانہ نگاری پر اپنے گرانقدر تاثرات پیش کیے۔اس کے بعد سمبلپور سے عبدالمجید فیضی ؔ صاحب کا مرسلہ تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔مرحوم کو جن دیگر حضرات نے خراجِ عقیدت پیش کیا ان میں قدرت علی قدرتؔ‘سید محمد احسن‘ محمد عبد الحق اور کچھ خویش واقارب بھی شامل تھے۔سکریٹری کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
٭٭٭   

No comments:

Post a Comment

WafaSoft Android Apps

Post Top Ad

https://play.google.com/store/apps/dev?id=6299642825467641012"