مشترکہ تہذیبی وراثت کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت: وائس چانسلر بھگوتی پرکاش شرما - منیراحمدجامی

Post Top Ad

www.maqbooliya.com

Wednesday, March 25, 2020

مشترکہ تہذیبی وراثت کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت: وائس چانسلر بھگوتی پرکاش شرما

مشترکہ تہذیبی وراثت کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت: وائس چانسلر بھگوتی پرکاش شرما

قومی کونسل برائے فروغ ارود زبان نئی دہلی کے تعاون سے گوتم بدھ یونیورسٹی میں دورزہ قومی سیمینار کا ہوا انعقاد

نئی دہلی 1اپریل ،پریس ریلیز:گوتم بدھ یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا کے شعبئہ ہندستانی زبان وادب کے تحت اردو شعبہ کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی ( حکومتِ ہند) کے مالی تعاون سے بعنوان( مشترکہ تہذیبی وراثت :تصوف اور بھکتی کے تناظر میں ) دو روزہ قومی سمینار کاانعقاد ہوا۔انٹر نیشنل آڈیٹوریم نمبر 4کے وسیع ہال میںمنعقد قومی سمینار کے چیف پیٹرون وائس چانسلر پروفیسر بگھوتی پرکاش شرما تھے ۔وائس چانسلر نے فرمایاکہ مشترکہ تہذیبی وراثت کی حفاظت اس وقت ہماری اہم ضرورت ہے۔رجسٹرا ر بچو سنگھ وڈین ڈاکٹر نیتی رانانے یونیورسٹی کے شعبہ ارودمیں بی اے کاکورس شروع کرنے کی خوش خبری سنائی۔ صدر شعبہ ڈاکٹر اوم پرکاش نے این سی پی یو ایل کاشکریہ ادا کیا جس کے تعاون سے اتنے اہم موضوع پر منفرد نوعیت کادوروزہ قومی سیمینار منعقد ہوسکا۔سیشن وائز صدارت فرمانے والوں اور مہمان خصوصی ومہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوئے پروفیسر وڈاکٹر حضرات میں پروفیسر ارتضی کریم دہلی یونیورسٹی، پروفیسر اخلاق احمد آہن جواہر لال نہرو یونیورسٹی،پروفیسر اسلم جمشید پوری چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی ، اسٹینٹ پروفیسر رویکانت لکھنو یونیورسٹی، ڈاکٹر نوشاد عالم جامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈاکٹر پریہ سین سنگھ،ڈاکٹر رنجنا دیویدی،ڈاکٹر وسیع احمد اعظم انصاری،ڈاکٹر دیواکر گروا کے نام شامل ہیں۔ ابتدا میں قومی سیمینار کے آرگنائزنگ سکریٹری و یونیورسٹی ہذا میں شعبئہ اردو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبید الغفار اور ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ نے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس موقع پر رجسٹرار بچو سنگھ ، ڈین ڈاکٹر نیتی رانا،اور شعبہ کے صدر ڈاکٹر اوم پرکاش بھی شریک تھے ۔ متعدد مرحلو ں میں نظامت کافریضہ انجام دینے والوں میں ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ، ڈاکٹر رینو یادو،ڈاکٹر ویبھاوری،ڈاکٹر پرینکا سنگھ،حبیب سیفی،تسنیم عابد، نیشو رانی،گورو ودیگر شامل ہیں۔اختتامی اجلاس میں پروفیسر اسلم جمشید پوری نے تاثرات پیش کرتے ہوئے اردو، انگریزی اورہندی میںپڑھے گئے مقالوں کو تحقیق اور فروغ انسانیت کااہم حصہ قرار دیا لیکن زبان سہل استعمال کرنے کا مقالہ نگاروں کو مشورہ دیا۔ملک کے مایہ ناز تعلیمی اداروں سے شرکت کرنے والوں کی بڑ ی تعداد نے گوتم بدھ یونیورسٹی کے اس قومی سیمینار میں عمدہ مقالے پیش کیئے،بلا تفریق ہر ایک سیشن میں ڈاکٹر وریسرچ اسکالرز نے اپنے اپنے موضوع پر سانجھا وراثت پرمتفکرانہ انداز میں بہترین انسان بننے اور عملی زندگی میں صوفیوں درویشوں سنتوں کے طرز زندگی کو اپنے لئے آئڈیل قرار دیا،جن کی خدمت خلق پر موقوف تعلیمات اور انسانیت پر مبنی تعلیم کے ذریعے ہی ہم اپنی مشترکہ تہذیب کی حفاظت کرنے میںکامیاب ہوسکتے ہیں ۔اردو شعبہ کی طرف سے یہ پہلا قومی نوعیت کا اتنا بڑاپروگرام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے تھا جسے اس درجہ پذیرائی حاصل ہوئی،اس کا سبب مقالہ نگاروں کی غیر متوقع شرکت تھی جس میں کم وبیش ملک بھر سے 60کے قریب مقالہ پڑھنے والے شامل ہوئے ،جن میں سابق طالب علموں کے ساتھ حال کے ریسرچ اسکالرز کی بھی خاصی شمولیت درج کی گئی۔زیادہ تر مقالہ انسانی فلاح وبہود کی تعلیم دینے والوں ، صوفیوں، سنتوں اور بھکتوں کی زندگی کے تناظر میں لکھے ہوئے تھے ،جن میں سنت کبیرؔ، ملک محمد جائسی،علامہ اقبال،معین الدین چشتی، امیر خسرو کی حیات جاوداں،اور ڈاکٹر شیا مانندسرسوتی روشن کے مشترکہ تہذیبی وراثت میں یوگدان پر جیسے موضوع پربہترین تحریریں شامل تھیں۔ملک بھر سے مدعو مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر اطہر
الہیٰ خان، متھن کمار، منصور ندوی،محمد یعقوب،عابد انور،حبیب سیفی، جنید عالم،سنتوش کمار،ڈاکٹر سدھارتھ سدیپ،محمد تنویر حسین،ڈاکٹر نیبو لال،ڈاکٹر چند رشیکھر پاسوان،ڈاکٹر محمد کاشف،ڈاکٹر گیان دیپ شاکیہ،ڈاکٹر فیضان ابرار،ڈاکٹر دھرم ویر،ڈاکٹر شرینیواس تیاگی،سبحان احمد، ڈاکٹر انجو لتا،منتظر قائمی،ڈاکٹر آشا رام بھگت،محمد رضا،سمن مشرا،ڈاکٹر اعظم انصاری،ڈاکٹر نیرا،ڈاکٹر عبد الواسع،یاشیکا ساگر، تسنیم عابد،طفیل احمد،کمل کمار،رودر یادو،محمد معاذ، سورج کمار،رفیع الدین،سنگیتا،محمد شاکر،دنیش کمار،حدیثہ افضال،سنیل کمار ورما،ذبیح اللہ،سنتوش کمار بھاردواج،،محمد اکرم،وکاس شرما، روپیش کمار، عادل احسان، غزالہ شاہین،پوجا، نورالصباح،گلناز،چنچل شرما،سیما پروین ،محمد یوسف، شیوانی تومر ،گورو دیگر شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment

WafaSoft Android Apps

Post Top Ad

https://play.google.com/store/apps/dev?id=6299642825467641012"