جلسۂ استقبالیہ و مشاعرہ - منیراحمدجامی

Post Top Ad

www.maqbooliya.com

Wednesday, March 25, 2020

جلسۂ استقبالیہ و مشاعرہ

جلسۂ استقبالیہ و مشاعرہ

گزشتہ 12 اکتوبر بوقت شام سات بجے سید امیر علی لائبریری (خضرپور، کلکتہ۔23) کی جانب سے کونسلر نظام الدین شمس کی قیادت اور افضل حسین افضل کی صدارت میں جلسۂ استقبالیہ اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت پاک سے انیس النبی اور اسلم نجمی نے پروگرام کا آغاز کیا۔ کونسلر نظام الدین شمس نے لوگوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ وہ اردو ادب کے فروغ اور نئی نسل کی ذہن سازی کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ ان کی تقریر کے بعد تمام مہمانانِ اعزازی اور مقبول شعرائے کرام کے حوالے سے خورشید عال، عامر کاظمی، قمر اشرف اور پرویز اختر نے بالترتیب امان اللہ ساغر، مشتاق دربھنگوی، اکبر حسین اکبر اور افضل حسین افضل کے حوالے سے مضامین پڑھے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ نیز محترم اور معروف شخصیتوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شال اور مومنٹو پیش کیا۔ اس دور کے پروگرام کی نظامت کا فریضہ خوش اسلوبی کے ساتھ پرویز اختر نے انجام دیا۔ جلسہ استقبالیہ کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا جو بہت کامیاب رہا۔ جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے حاضرین و ناظرین کا دل جیت لیا ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں:
انجم غازیپوری، محترمہ رونق افروز، قمر الدین قمر، صابر نظر، پرویز اختر، تبریز ہاشمی (کشن گنج، بہار) مشتاق دربھنگوی، اکبر حسین اکبر اور افضل حسین افضل۔ اس پروگرام میں شعرائے کرام کے علاوہ جوائنٹ کمشنر شفیع حسین خان، لائبریری سکریٹری سید محمد زماں، غلام ربانی، وکیل قطب الدین، اظہار کریم، شہاب الدین ، صلاح الدین حیدر، عبدالواجد نے شریک ہوکر اسے بامقصد اور باوقار بنایا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیتوں نے بھی شریک ہوکر اپنی ادب نوازی اور زبان فہمی کا ثبوت دیا۔ آخر میں ڈاکٹر جمال الدین شمس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شمس برادران ادب اور زبان کی بہتری کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

No comments:

Post a Comment

WafaSoft Android Apps

Post Top Ad

https://play.google.com/store/apps/dev?id=6299642825467641012"