ڈاکٹر م۔ق۔سلیم کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ - منیراحمدجامی

Post Top Ad

www.maqbooliya.com

Wednesday, March 25, 2020

ڈاکٹر م۔ق۔سلیم کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ

ڈاکٹر م۔ق۔سلیم کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا کارنامہ حیات ایوارڈ

حیدر آباد۔25؍ جون (پریس نوٹ)ممتازادیب و نقاد ڈاکٹرم۔ق۔سلیم کو ان کی مجموعی خدمات پر تلنگانہ اردو اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے زمرہ نثر میں ،آغا حیدر حسین،کارنامہ ٔ حیات ایوراڈ سے نوازا۔اس سے قبل احمد علی میموریل سوسائٹی کی جانب سے مولانا آزاد کی یوم پیدائش پر کارنامہ حیات ایوارڈ دیا گیا۔اب تک ان کی 24؍کتابیں(نثری) منظر عام پر آئی جس پر اردو اکیڈمی آندھرا پردیش،اردو اکیڈمی
تلنگانہ، مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے انعامات و اسنادات و مومنٹو سے نوازا۔اس کے علاوہ اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ،محکمہ تعلیم ضلع حیدر آباد کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ،اسٹیٹ ٹیچر کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ،لائنس کلب سکندرآباد کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ،DEOکی جانب سے SSCنتائج پر بیسٹ اسکول ایوارڈبہترین ادیب و نقاد علمبردار اردو ایوارڈ ، فولس پیراڈائز کی جانب سے بابائے مراسلہ نگار ایوارڈ،اعظم کیمپس پونے کی جانب سے بہترین بچوں کے ادیب ایوارڈ، ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے بہترین ادیب ایوارڈ ،انجمن ترقی اردو مالیگاؤں اور ساہتیہ اکیڈمی مالیگاؤںکی جانب سے مخدوم محی الدین ایوارڈ برائے ادب ،اردو ماس سوسائٹی کا انمول اردو رتن ایوارڈ حاصل کر چکے ۔اس کے علاوہ بے شمار ادبی تنظیموں سے انعامات و اعزازات حاصل کر چکے۔اور ان کی تہنیتی تقاریب منعقد ہوئی۔ وہ بزم فروغ اردوتلنگانہ ،ترویج اردو تحریک و دکن لٹریری اسو سی ایشن کے صدر ہیں۔اس وقت وہ شاداں کالج کے وائس پرنسپل و صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

WafaSoft Android Apps

Post Top Ad

https://play.google.com/store/apps/dev?id=6299642825467641012"